وہوا(نامہ نگار)کرپشن کے خلاف تحریک کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی ہے،ملک و قوم کی لوٹی گئی دولت جماعت اسلامی واپس لائے گی،عطاء جعفری،نعیم عاربی۔ تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازیخان کے امیر پروفیسر عطاء محمد جعفری ،جے آئی یوتھ ضلع ڈیرہ غازیخان کے صدر نعیم اللہ عاربی نے اراکین کے اجلاس سے خطاب میں کہا جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف تحریک شروع کی جس میں قوم کو روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی کرپشن سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد جماعت اسلامی کی کرپشن کے خلاف تحریک پر دیگر سیاسی جماعتیں بھی میدان میں آئی جو کہ آج ملک وقوم کا دہشت گردی کے بعد بڑا مسئلہ کرپشن کے خلاف بھرپور جدوجہد کر رہی ہیں۔جماعت اسلامی واحد پارٹی ہے جو قوم کی لوٹی ہوئی دولت اور کرپشن میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت ہی ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور قوم کی نظریں جماعت اسلامی طرف ہیں نوجوان جوق درجوق جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے ہیں۔اس موقع پر نائب امیر ضلع رشیداحمد اختر،فیض محمد بلوچ،جماعت اسلامی وہوا کے امیر حفیظ اللہ قیصرانی،توقیر ناصر،حاجی اللہ ڈتہ قیصرانی،حبیب اللہ گوڈی،مولانا شفیق قیصرانی،قاری عبدالستار کھتران،قاضی نعیم اللہ،الیاس آصف،محمد سلیم لاشاری،جمعہ خان لوہار،حبیب اللہ قیصرانی،امان اللہ،سعید احمد و دیگر موجود تھے۔
0 تبصرے