Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سیکیورٹی فورسز کا کومبنگ اپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید

راولپنڈی(تعمیرنیوزمانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ 10ستمبر 2016)سکیورٹی فورسز نے ضلع راجن پور سے ملحقہ پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا ہے جس میں 4دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک اہلکاربھی شہید ہوگیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ متعدد دہشتگردوں کوگرفتار کرکے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں کومبنگ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائی پنجاب اور بلوچستان کے بارڈر گیاندری کے علاقے میں کی۔ آپریشن کے دوران 4دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشن کے دوران متعدد دہشتگردوں اور فراریوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے