Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بسوں میں مقابلہ بازی، ایک بس کی ٹرک سے خوفناک ٹکر

 چوک اعظم:ایم ایم روڈ دھوری اڈا کےقریب دوکمپنیوں کی بسوں میں مقابلہ بازی، ٹرک کوکراس کرتےہوئے رانا جہاں زیب اور نیو خان کمپنی کی بسیں مقابلے میں جاری تھیں کہ رانا جہاں زیب کی بس ٹرک سے ٹکرا گئی 15 افراد شدید زخمی، چارکی حالت نازک جنہیں نشتر ملتان اور  تین زخمیوں  کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ ریفر کر دیا گیا۔ جس میں سے ایک قمرنامی مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہے۔اسی طرح چار زخمیوں  کو دھوری اڈا اور چار کو چوک اعظم ہسپتال منتقل  کردیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے بر وقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملتان اور لیہ شفٹ کیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد تسلیم نے کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے