ملتان(تعمیرنیوز سپیشل مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ عرصہ قبل قتل ہونے والی ماڈل اور اداکارہ قندیل بلوچ کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو موبائل فون کی فرانزک رپورٹ کے سلسلے میں چار افراد کے متعلق رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی قندیل بلوچ کےموبائل فون کی فرانزک رپورٹ کے مطابق اس فون پر جن چار افراد کی کالز کے متعلق رپورٹ موصول ہوئی ہے ان میں مفتی عبدا لقوی، حق نواز، ملزمہ کے بھائی وسیم اور عارف کا نام شامل ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مفتی عبدالقوی کی جانب سے قندیل بلوچ کو دس پیغامات ارسال کئے گئے جن میں انہوں نے قندیل سے معذرت کا اظہار کیا۔
مفتی عبدالقوی کا آخری رابطہ قندیل بلوچ سے 22 جون کے روز شام 6 بجے ہوا۔ جس کے بعد 23 جون کی شام 5 بجے عارف نے حق نواز کو کال کی ۔ فرانزک رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ مقتولہ کے بھائی اور مقدمہ کے ملزم وسیم کو سعودی عرب سے اس کے بڑے بھائی نے قتل کرنے کے لئے کال کی تھی ۔

0 تبصرے