Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

گڈ گورننس کے تمام دعوے جھوٹے ہیں،غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔مسلم لیگ(ق) تحصیل تونسہ کے نائب صدر کشمیرعلی خان لاشاری

ریتڑہ(نامہ نگار)گڈ گورننس کے تمام دعوے جھوٹے ہیں،غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔کیا بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال نے ایسے پاکستان کی بنیاد رکھی تھی جو آج ہے۔کوئی ہے جو بتا سکے کہ ملک عزیز کا کوئی ادارہ کرپشن سے پاک ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ق) تحصیل تونسہ کے نائب صدر کشمیرعلی خان لاشاری نے ریتڑہ میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ناسور نے ہمارے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جو گڈ گورننس کے بلندبانگ دعوے کرتے ہیں کبھی بغیر پروٹوکول کے کسی بھی محکمے کا چکر لگائیں تو انہیں معلوم ہو کہ اس ملک میں غریب عوام کے ساتھ کیسا سلوک ہورہا ہے۔پٹوارخانے جائیں اور دیکھیں کہ پٹواری غریب کسان کا کیا حشر کررہا ہے،پنجاب کے کسی تھانے تشریف لے جائیں محرر سے لیکر تھانیدار تک سب کیسے کرپشن میں نہا رہے ہیں۔واپڈا کے میٹر ریڈر سے لیکر ایس ڈی او اور اعلیٰ افسران تک سب کرپشن کر رہے ہیں اوراپنی کرپشن چھپانے کیلئے غریب عوام کو ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی اذیت میں مبتلا کئے ہوئے ہیں۔سرکاری اسپتالوں کی ادویات پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں پردھڑلے سے بک رہی ہوتی ہیں۔پنجاب کی سڑکوں پر ٹریفک پولیس کے اہلکار کس بے دردی سے عوام کو لوٹ رہے ہوتے ہیں۔کیا اسی کا نام گڈ گورننس ہے۔کشمیر علی لاشاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب کی نام نہاد گڈگورننس کہیں نظر نہیں آتی یہ ایک سفید جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔یہاں غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسیوں اور میگا کرپشن کے باعث غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے