Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

عید حیراں ہے

عید حیراں ہے
عید کے حوالے سے ڈیرہ غازیخان کی معروف شاعرہ محترمہ ڈاکٹر نجمہ شاہیں کھوسہ صاحبہ کی نظم پیش ہے امید ہے آپ کو بہت پسند آئے گی

عید مہندی کا، خوشیوں کا
رنگوں کا ، خوشبو کا
اور کانچ کی چوڑیوں کی کھنک
میں بسی آرزوؤ ں کا اک نام ہے
عید انعام ہے
عید امید ہے
عید تجدید ہے
عید جیسے کوئی روشنی کی کرن
ایک وعدے ، کہانی ، فسانے کی یا
ہجر موسم میں لپٹے ہوئے وصل کے
دکھ کی تمہید ہے
عید امید ہے
ایک گھر میں تو خوشیو ں کا سامان ہے
ایک گھر میں مگر دکھ کاطوفان ہے
عید حیران ہے
عید ہیرا نہیں ، عید موتی نہیں
عید ہنستی نہیں ، عید روتی نہیں
ایک آنگن کہیں کوئی ایسا بھی ہے
جس میں شہزادی صدیوں سے سوتی نہیں
شاہزادے کی جب دید ہوتی نہیں
عید کے دن بھی پھرعید ہوتی نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے