Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

قصبہ بہار والی کے مسائل فوری طور پر حل نہ کیئے گئے تو ڈھوڈک آئل اینڈ گیس پلانٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے.ینگ ورکر ویلفئر سوسائٹی کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس

تونسہ شریف(سپیشل رپورٹر)ینگ ورکر ویلفئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد ذیشان اقبال قیصرانی و عہدیدار اختر نواز خان اعظم قیصرانی حافظ محمد فرحان شمیم خان قیصرانی نے کہا ہے کہ قصبہ بہار والی کے مسائل فوری طور پر حل نہ کیئے گئے تو ڈھوڈک آئل اینڈ گیس پلانٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے اور بھوک ہڑتال کیمپ لگائیں گے یہ بات انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ 1997 میں بے نظیر بھٹو کے دور میں او جی ڈی سی ایل اور مقامی عمائدین کے درمیان تحریری معاہدہ طے ہوا تھا کہ ڈھوڈک گیس پلانٹ سے ملحق قصبہ بہار والی کو فری گیس دیں گے لیکن 20 سال گزرنے کے بعد بھی اب تک اس معاہدے پر عمل در آمد نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ قصبہ بہار والی کی آبادی تین ہزار افراد پر مشتمل ہے ڈھوڈک پلانٹ سے صرف 100 میٹر دور قصبہ ہے لیکن اس سے دور کوٹ قیصرانی کو گیس کی فراہمی کر دی گئی ہے لیکن ہمارے قصبہ کو محروم کر دیا گیا ہے جو کہ سراسر نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ قصببہ بہار والی کے نزدیک حجوانی لاشاری شہلانی بھی اس سہولت سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ قصبہ میں پینے کا صاف پانی تک نہیں ہے اور نہ ہی ابھی تک بوائز اور گرلز سکولوں کو ہائی سکول کا درجہ دیا گیا ہے ینگ ورکر ویلفیئر سوسائٹی کے وفد نے ایم این اے سردار امجد فاروق خان کھوسہ سے بھی ملاقات کی جنہوں نے بہار والی کے مسائل حل کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے