Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مسافر بسوں کے درمیان تصادم،27 افراد جاں بحق

رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک)رحیم یار خان کے قریب خانپور روڈ پر دھاریجہ پھاٹک کے قریب دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں،ہولناک حادثے میں 27 افراد جاں بحق اور 70سے زائد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ صبح 5 بج کر30 منٹ پر پیش آیا جب فیصل آباد سے آنے والی بس خانپور روڈ پر دھاریجہ پھاٹک کے قریب کراچی سے آنے والے بس سے ٹکرا گئی، بسوں میں 100 سے زائد مسافر سوارتھے۔
حادثہ اتنا ہولناک تھا کہ دونوں بسیں الٹ گئیں، جس کے باعث مسافر بسوں میں پھنس گئے،جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینس بھی قدرے تاخیر سے پہنچیں۔
ریسکیو اہلکاروں کو بسوں کے نیچے دبی اور اندر پھنسی ہوئی لاشوں کو نکالنے کیلئے وقت لگا جبکہ بھاری بھرکم بسوں کو روڈ سے ہٹانے کیلئے کرین بھی پہنچائی گئی۔
بہت کوششوں کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو بسوں سے نکالا ،حادثے کی شکار ایک بس میں طلبا سوار تھے ،جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
زخمیوں اور لاشوں کو جی ایچ کیو اسپتال خانپور اور رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے