دراہمہ(سپیشل رپورٹر)رینجرز پولیس تمام سرکاری ادارے اور امن کمیٹی کے ممبران کے تعاون سے یوم عاشورہ خیریت و عافیت سے اختتام پذیر ہوایہ تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں علامہ شفیق
قومی امن کمیٹی پورے ملک میں فرقہ وارانہ منافرت کے خاتمہ اورمکمل امن کے لیے کوشاں ہے نذیر احمد چانڈیہ
تفصیلات کے مطابق قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی ڈیرہ غازیخان نے علامہ شفیق الرحمٰن آزاد کی سرپرستی میں ضلع بھر میں مکمل امن کے لیے دن رات خدمات سرانجام دی ہیں دراہمہ میں چاہ چھلے والا چاہ نورے والا اور چاہ محسن شاہ والا کے جلوس اور مجالس میں پولیس تھانہ دراہمہ کے ساتھ امن کمیٹی کے ممبران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے کسی بھی غیر متعلقہ افراد اور مشکوک شخص کو جلوس کے نزدیک نہیں آنے دیا اور اللہ کے فضل سے آج امن کمیٹی نے اپنے منشور کے مطابق تمام مذاہب اور تمام مسالک کو ملکی سا لمیت کے لیے اکٹھا کر کے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا دیا ان باتوں کا اظہار قومی امن کمیٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شفیق الرحمٰن آزاد نے دراہمہ میں امن کمیٹی کے اظہار تشکر اجلاس میں صحافیوں سے کیا ڈویژنل سینیئر نائب صدر نذیر احمد چانڈیہ نے بتایا کہ ہمارے ملک میں بڑا مسئلہ فرقہ واریت ہے جس کے خاتمہ کے لیے ہماری پاک فوج اور حکومت پاکستان کا کردار انتہائی مثبت ہے قومی امن کمیٹی پورے ملک میں فرقہ وارانہ منافرت کے خاتمہ اور مکمل امن کے لیے کوشاں ہے جس میں مقامی انتظامیہ اور مقامہ پولیس کا مکمل تعاون ہے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ نے انسانیت کو مذہب پر فوقیت دی ہے اور آپ کے دور میں غیر مسلم کو بھی اس کی جان و مال کا ہر قسم کا تحفظ تھا ہمیں بھی انسانیت کا درس دیا گیا اس لیے انسانیت ہی سب سے بڑا مذہب اور مسلک ہے تھانہ دراہمہ کے ایس ایچ او افتخار قریشی نے کہا کہ پولیس کے نوجوان مقامی انتظامیہ اور امن کمیٹی کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے دراہمہ میں محرم الحرام کے مقدس ایام انتہائی من سے گزارنے میں مکمل تعاون کیا

0 تبصرے