Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

محترمہ بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے زیراہتمام کارساز ریلی کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ریلی کے آغآز پر بلاول چورنگی میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، پی پی حکومت نے پاک ایران گیس پائپ لائن جیسے منصوبوں سے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا۔پارٹی کے چیئرمین سانحہ اٹھارہ اکتوبر2007کے شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والی سلام شہداء ریلی کے آغاز پر بلاول چورنگی پر خطاب کررہے تھے۔ بلاول کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نواز شریف ملک کو تباہی کے راستے پر لے کر چل رہے ہیں اورشیر کے شکار کا ٹھیکا ایک کھلاڑی کو دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا اپوزیشن کے بچکانہ فیصلوں سے نواز شریف مزید مضبوط ہونگے،ان کاکہنا تھاکہ تیر کمان سے نکل گیا ہے،بھٹو میدان میں آگیا ہے ان کو خود کے بارے میں کہنا تھا کہ بی بی کا بیٹا آپکے درمیان آگیا ہے۔بلاول نے کراچی کو سندھ کے تاج میں کوہ نور قرار دیا اور کہاکہ ہم عوام کے ساتھ ملکر پاکستان میں تبدیلی لائیں گے۔ محترمہ بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے