Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اب صرف دھرنا نہیں دھرنا پلس ہوگا۔کارکنوں کو نقصان پہنچا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔۔۔عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اس بار اسلام آباد میں صرف دھرنا نہیں دھرنا پلس ہوگا، پارٹی رہنما اور کارکنان 30 اکتوبر کے دھرنے کیلئے بہترین انتظامات کریں، اگر کارکنوں کو کچھ ہوا تو خاموش نہیں بیٹھوں گا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے ہدایت کی کہ طویل عرصے تک دھرنے کی صورت میں تمام انتظامات پورے رکھے جائیں تاکہ کارکنوں کو تکلیف نہ ہو۔ اس بار ہمیں ایک سو چھبیس دنوں کے دھرنے میں کی جانیوالی خامیوں سے سیکھتے ہوئے انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی چیئرمین نے کارکنوں کیلئے عارضی رہائش گاہیں اور بیت الخلا بنانے سمیت سردی کی پیش نظر گرم چادریں اور کمبل خریدنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے