Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

وہوا کی ہونہار طالبہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے 2 لاکھ کا چیک حاصل کر لیا

وہوا(مرید عباس کھوکھر سے)روز نامہ خبریں کے صحافی سجاد احمد بزدار کی بیٹی گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول وہوا کی ہونہار طالبہ روئیفہ امیر نے میٹرک کے امتحان میں ڈیرہ غازیخان بورڈسے آرٹس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پروزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے دولاکھ روپے کا چیک ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہ تقریب میں وصول کیا،طالبہ روئیفہ امیر نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ میرا اعزاز حاصل کرنا اللہ تعالیٰ کی مہربانی والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے طالبہ روئیفہ امیر نے تعلیمی بورڈ پنجاب کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس سٹوڈنٹ کی پوزیشن جماعت نہم اور گیارئیوں کلاس میں واضع نہ کرنے پر آرٹس سٹوڈنٹس کی حوصلہ افرائی کی بجائے حوصلہ شکنی ہوتی ہے ۔جبکہ آرٹس گروپ کی اہمیت سے کسی درجہ پر انکار نہیں کیا جا سکتا ،اور اس گروپ میں فیس بھی سانئنس گروپ کے مطابق ادا کرنی پڑتی ہے پالیسی پر غور کرتے ہوئے فوری طور پر تبدیلی کی جائے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے