Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

خبردار! فیس بک ابھی فوراً بند کردیں کیونکہ۔۔۔

کوپن ہیگن (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کا دل بھی اکثر مرجھایا سا رہتا ہے اور جسم بھی تھکا تھکا محسوس ہوتا ہے تو اس کی وجہ کہیں اور ڈھونڈنے کی بجائے فوری طور پر فیس بک بند کر دیجئے۔ سائنسدانوں نے یہ مشورہ ڈنمارک میں کی گئی ایک تحقیق کے بعد فیس بک کے شوقین نوجوانوں کو دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی پریشانیوں اور مایوسیوں کی ایک بڑی وجہ فیس بک ہے، جس کے استعمال میں تبدیلی لاکر وہ پھر سے اپنی کھوئی ہوئی خوشیاں واپس پاسکتے ہیں۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے سائنسدانوں نے کی، جس میں 1000 نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی حالت اور فیس بک کے استعمال کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا گیا۔ ماہرین نے نوجوانوں کو دوگروپوںمیں تقسیم کیا۔ ایک گروپ مسلسل فیس بک استعمال کرتارہا جبکہ دوسرے کو ایک ہفتے کا وقفہ دیا گیا۔ جن نوجوانوں نے ایک ہفتے کا وقفہ لیا ان کی ذہنی صحت نمایاں طور پر بہتر دیکھی گئی، یہ پہلے سے زیادہ خوش بھی تھے اور جسمانی طور پر زیادہ چاق و چوبند بھی تھے۔ دوسرا گروپ خدشات کے عین مطابق پریشان اور مایوس پایا گیا۔ وہ اپنی زندگی سے خوش تھے نہ اپنی صحت سے مطمئن تھے۔ ماہرین نے اس تحقیق کی بناءپر تجویز دی ہے کہ آپ فیس بک کا استعمال بھلے ترک نہ کریں لیکن کبھی کبھار کچھ دنوں کا وقفہ ضرور لے لیا کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے