Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

حساس اداروں کا سرچ آپریشن،غیرقانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

ریتڑہ(نامہ نگار) تھانہ ریتڑہ کی حدودمیں رینجرز، ڈسٹرکٹ پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن،غیرقانونی اسلحہ برآمد، دو افراد کو تحویل میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ریتڑہ کی حدود میں واقع بستی ناڑی جنوبی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔جس میں تین افراد کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پکڑا گیا جس پر دو افراد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔پولیس تھانہ ریتڑہ نے غلام اصغر ولد امیرمحمد قوم سانگھی سکنہ ناڑی، عطامحمد ولد محمد یعقوب قوم قیصرانی سکنہ جھوک بودو اور محمد طاہر ولد اقارب حسین قوم سانگھی سکنہ ناڑی جنوبی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے