ڈیرہ غازی خان(نمائندہ خصوصی) مقامی صحافی اور نجی نیوز چینل کے نمائندے بخت محمد خان کھوسہ کے بھائی پر بی ایم پی کے خلاف خبر چلانے کی پاداش میں قاتلانہ حملے کے خلاف
سینکڑوں افراد کا آر پی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرین نے کمشنر آفس اور آر پی آفس کے درمیانی روڈ پر ٹریفک جام کر نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ رسالدار بی ایم پی وقار عزیز قیصرانی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔جبکہ پولیس ایک افسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار ی ہے ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈزز اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس اور بی ایم پی کے خلاف نعرے درج تھے






0 تبصرے