Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ضلع چئیرمین سردار عبدالقادر کھوسہ کا بنیادی مرکز صحت وہوا کا دورہ


وہوا ( نمائندہ خصوصی)ضلع چئیرمین سردار عبدالقادر کھوسہ کا بنیادی مرکز صحت وہوا کا دورہ صفائی کانظام بہتر ہونے پر انچارج ڈاکٹر طارق قیصرانی کو شاباش دی ۔ہسپتال میں ڈاکٹروں کی خالی سیٹوں پر جلد ڈاکٹروں کی تعنیاتی کی یقین دہانی بھی کروائی تفصیل کے مطابق ضلع چئیرمین سردار عبد القادر کھوسہ نے اچانک RHC وہوا کا دورہ کیا ہسپتال میں موجود مریضوں سے ملاقات اور ڈاکٹروں کی کارکردگی بارے بھی معلومات حاصل کی جس پر ہسپتال میں موجود مریضوں نے انچارج ہسپتال ڈاکٹر طارق قیصرانی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمنان کا بھی اظہار کیا ہسپتال کا مکمل وزٹ کرتے ہوئے صفائی کی صورت حال کو بہتر قرار دیتے ہوئے انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر شاباش بھی دی اس موقع پر موجود ڈاکٹروں کی ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی چار دیواری اور ہسپتال کے لنک روڈ کی تعمیر کے لیے جلد اقدامات کئے جائیں گے اس کے علاوہ آر ایچ سی وہوا میں ڈاکڑوں خٰالی سیٹوں پر DHOسے ڈیرہ غازیخان جا کر ڈاکٹروں کو فوری تعنیات کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا ۔تاکہ اس مریضوں کو ان کی ریکوائرمنٹ کے مطابق علاج مہیا ہو سکے ہسپتال کے وزٹ کے موقع پر ان کے ہمراہ یونین چئیرمین مظہر اقبال خان کھیتران،ضیاء الرحمن کھیتران سردار اظہر اقبال خان کھیتران،ودیگر معزیزین علاقہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے