Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ہائی کورٹ نے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سافٹ ویئر کمپنی ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ سمیت 5 ڈائریکٹرز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ حکومت نے نان چارٹرڈ یونیورسٹیوں کی جعلی ڈگریاں فروخت کرنے کے الزام میں مئی 2015 میں ایگزیکٹ حکام کے نام ای سی ایل میں ڈالے تھے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے بدھ (29 مارچ) کو کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) شعیب شیخ، ڈائریکٹر عائشہ شیخ اور دیگر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے