Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ آج در بدر کے دھکے کھانے پر مجبور

اسلام آباد: فلمی دنیا اور پاکستانی ڈراموں سے رخصتی کے بعد گھر میں خرچے کے پیسے نہ دینے کی وجہ سے اداکارہ نرما کو بھائی نے تشدد کرکے گھر سے نکال دیا ہے۔ اداکارہ نرما کے بھائی نے ان سے پیسے کما کر لانے کو کہا لیکن اداکارہ کو ان دنوں نا تو کوئی فلم میں کاسٹ کر رہا ہے اور نہ ہی تھیٹر ڈراموں میں جس پر اداکارہ نے انکار کیا تو نرما کے بھائی نے اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے نکال دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ نرما چند روز اپنی قریبی دوست کینڈی کے گھر رہیں اور اب انہوں نے ڈیفنس کے جے بلاک میں اپنے دوست کے گھر ایک کمرہ کرایہ پر لے لیا ہے جہاں وہ ان دنوں رہائش پزیر ہیں جبکہ اپنا اخراجات کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے اسٹیج ڈرامہ کے پرڈیوسرز سے بھی رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے