Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ٹبی قیصرانی میں 5 کلومیٹر پختہ سڑک اور نالی سولنگ کیلئے 20 لاکھ روپے کی گرانٹ۔سردارممتازاحمد بھٹو

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے) یونین کونسل ٹبی قیصرانی میں 5 کلومیٹر پختہ سڑک اور نالی سولنگ کیلئے 20 لاکھ روپے صرف کئے جائیں گے۔ان منصوبہ جات پر بہت جلد عمل در آمد شروع کردیا جائے گا۔ا ن خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے سردار ممتازاحمد بھٹو قیصرانی نے میانہ برادری کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسعید رحمٰن میانہ، ظہوراحمد میانہ،سلیم خان میانہ،کونسلر فیاض احمد میانہ،جاوید اقبال میانہ، نوید اقبال میانہ،غلام مرتضیٰ میانہ، عبدالشکور میانہ،حاجی حفیظ الرحمٰن میانہ،ریاض احمد میانہ ودیگر بھی موجود تھے۔اس سے قبل رکن صوبائی اسمبلی سردار ممتازاحمد بھٹو قیصرانی کو ٹبی قیصرانی کے شہریوں کو درپیش سیوریج اور آمدورفت کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔جس پر سردار ممتازاحمد بھٹو قیصرانی نے اپنے خطاب میں 5 کلومیٹر پختہ روڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس کیلئے وہ متعلقہ محکمہ کو فنڈز جاری کرکے اس کی جلد از جلد تعمیر شروع کرا دیں گے۔اس کے علاوہ سیوریج کے مسائل پر قابو پانے کیلئے 20 لاکھ روپے کی مزید گرانٹ کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور ترقی کیلئے ہر ممکن کاوشیں کررہے ہیں اور انہیں پختہ یقین ہے کہ عوام اب مسائل میں کمی اور ترقی کے حوالے سے واضح تبدیلی محسوس کریں گے۔
اس سے پیشتر ریتڑہ کی نواحی بستی بٹکل میں قیصرانی برادری کے درمیان زمین کے تنازعہ پر دونوں فریقوں کا موقف سنااور باہمی رضامندی اور بھائی چارے سے اس مسئلہ کے حل کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر نانا محمد عارف ملکانی، حاجی غلام مصطفی قیصرانی، سہیل خان قیصرانی، عبدالمجید بلوچ ودیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے