Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

تھانہ کوٹ چھٹہ کی کاروائی اغواء برائے تاوان کے ملزم اور سہولت کار گرفتار

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) ڈیرہ غازیخان تھانہ کوٹ چھٹہ کی کاروائی اغواء برائے تاوان کے ملزم اور سہولت کار گرفتار۔۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈی پی او سجاد حسین گجر نے میڈ یا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتا یا کہ ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ کواغواء ہونے وا لے محمد یوسف بعمر 11سال جو کہ تیسری کلاس کا طالبعلم کو باز یاب کرانے کے لئے خصوصی ٹاسک دیا گیا جس پر رانا محمد اقبال انسپکٹر اور اس کی ٹیم نے مقدمہ نمبر137/17 بجرم 365-Aت پ تھانہ کوٹ چھٹہ میں مطلوب دو کس نامعلوم ملزمان اور سہولت کار محمد حسین قوم مستوئی جوکہ بچہ کی واپسی کے لئے 20لاکھ تاوان طلب کر رہے تھے کو گرفتارکر کے اغواء ہونے والا بچہ محمد یوسف کو بازیاب کر لیا۔ان ملزمان کا ریمانڈ جسمانی حاصل کر کے ان سے تاوان کی رقم بھی بر آمد کی جائے گی۔ ڈی پی او سجاد حسین گجر نے کہا کہ بچہ کا اغواء ڈیرہ غازیخان پولیس کے لئے بہت بڑا چیلنج تھاجس کی بازیابی کے لئے رانامحمد اقبال انسپکٹر اور اس کی ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیا جن کی بھر پور کوشش سے آخر کار یہ ملزمان گرفتار ہوئے اور ان سے اغواء ہونے والا بچہ محمد یوسف کو بھی صحیح سلامت بازیاب کر ا لیا جس پر رانا محمد اقبال شاباش کے مستحق ہیں ۔آخر میں ڈی پی اوسجاد حسین گجر نے کہا شہری امن وامان قائم بر قرار رکھنے کے لئے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں مزید پولیس ملازمان سے کہا کہ وہ اپنے فرائض انتہائی چوکس ہو کر سر انجام دیں ملک دشمن عناصر اور اسلام دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے