Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مظفر گڑھ میں غیرت کے نام پر ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا

مظفر گڑھ: مظفر گڑھ میں غیرت کے نام پر ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا ہے، بھائی نے بہن کو پسند کی شادی کرنے پر کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا، پولیس کے مطابق مختاراں مائی کو اس کے بھائی شریف نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔واقعہ مظفر گڑھ کے علاقہ تھانہ محمود کوٹ کی حدود میں پیش آیا، عین والا کے علاقہ کے رہائشی شریف نے اپنی بہن کو پسند کی شادی کرنے پر کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کی پہلے اپنے کسی عزیز سے شادی ہوئی تھی تاہم تنسیخ نکاح کے بعد چار روز قبل ہی نکاح کیا تھا جس کااس کے بھائی کو رنج تھا ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کوشش کررہی ہے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے