Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

نیشنل ایکشن پلان کے تحت اپریشن ردالفساد کا میابی کے ساتھ جاری ہے۔مہراسحاق سیال

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)نیشنل ایکشن پلان کے تحت اپریشن ردالفساد کا میابی کے ساتھ جاری ہے۔اجنبی اور مشکوک افراد پر کری نظر رکھیں۔مکان کرایہ پر دینے سے پہلے اچھی طرح چھان بین کر لیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی تونسہ شریف مہراسحاق سیال نے تھانہ ریتڑہ میں سائلین کے مسائل اور مختلف مقدمات کی انکوائری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیہات میں شامل ہے۔پولیس اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے رہی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس کے جوان اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپریشن ردالفساد تیزی سے جاری ہے۔اور فسادیوں کے خلاف شکنجہ سخت کردیا گیا ہے۔عوام محب الوطن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور ایسے عناصر کی بروقت نشاندہی کریں۔مکان کرایہ پر دیتے وقت مکمل چھان بین کریں اور کرایہ نامہ پہلے تھانہ میں جمع کرائیں۔مہراسحاق سیال نے ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایس ایچ او سید اصغر حسین بخاری، اے ایس آئی محمد حنیف ،ایس آئی نذیربکھری، ریڈر عبدالستار خان، ظفراقبال، جمیل خان، مقصود خان، فیض بنبھان، فرنٹ ڈیسک انچارج قاضی اظہر بھی موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے