Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ مستعفیٰ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری پر کرپشن کا الزم لگاتے ہوئے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ریاض پیرزادہ نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان اسپورٹس بورڈ پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کے بعد انہیں عہدے سے ہٹائے جانے کی مخالفت کی تھی۔

اسلام آباد میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ملازمین سے الوداعی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ 'کرپشن کرنے والوں نے ڈی جی اسپورٹس بورڈ پر الزام لگا کر انہیں ملازمت سے فارغ کردیا، اربوں کی کرپشن کرنے والے افراد کو ایسے الزامات لگاتے ہوئے شرم آنی چاہیئے'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'باکسر وسیم کے مسئلے پر بھی ہمیں چور سمجھا گیا'۔

دوسری جانب سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری پر کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال وزیراعظم کے خلاف کچھ نہیں کہنا چاہتے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے