Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اسلام آباد جلسے میں عمران خان کیا اعلان کرنے والے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

 اسلام آباد : پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے پریڈ گراﺅنڈ میں پہلا پاور شو کر رہی ہے جس کیلئے پنڈال سج چکا ہے اور کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ چکی ہے۔ آج کے جلسے کے حوالے سے پورے پاکستان نے عمران خان پر نظریں جمائی ہوئی ہیں کیونکہ وہ اس جلسے میں کوئی بڑا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

ارب پتی بھارتی تاجر سجن جندال کی سابق آرمی چیف کے ساتھ ایک ایسی تصویر سامنے آگئی کہ پاکستانی حیران رہ جائیں 
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج کے جلسے میں جہاں وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کریں گے وہیں حکومت مخالف تحریک چلانے کا بھی اعلان کر سکتے ہیں ۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمران خان آج کے جلسے میں ملک بھر میں نئے جلسوں کے شیڈول کا اعلان بھی کر سکتے ہیں جبکہ وہ وزیر اعظم کی بھارتی سٹیل ٹائیکون سجن جندال سے مری میں ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے