Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

میرے بیٹے رفاقت شبیر کو استاد اللہ وسایا نے تشددکا نشانہ بناتے ہوئے بے ہوش کر ڈالا ‘وزیراعلیٰ ایکشن لیں

 تونسہ شریف: میرے بیٹے رفاقت شبیر کو استاد اللہ وسایا نے تشددکا نشانہ بناتے ہوئے بے ہوش کر ڈالا ‘وزیراعلیٰ ایکشن لیں تفصیل کے مطابق متاثرہ غلام شبیر نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال تونسہ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرے دوبیٹے زوہیب شبیرعمر7سال اور رفاقت شبیرعمر 6سال اپنے گھر کے نزدیک بوائز پرائمری سکول بیٹ علیانی میں زیر تعلیم ہیں گزشتہ روز10بجے میرا بڑا بیٹازوہیب شبیر روتا ہواگھر آیا اور بتایا کہ رفاقت شبیر کو استاد اللہ وسایا نے تشدد کا نشانہ بنایا وہ سکول کے باہر بے ہوش پڑا ہے جس پر میں دوڑتا ہوا سکول پہنچا تو میرا بیٹا رفاقت شبیر سکول کے باہر بے ہوش پڑا ہوا تھا اس کے سر سے خون بہہ رہا تھا جسے فوراً تھانہ صدر لے جانے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال تونسہ لے آیا متاثرہ غلام شبیر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کے ساتھ ظلم ہوا ہے متاثرہ غلام شبیر نے کہا کہ ایک طرف حکومت چھوٹے چھوٹے بچوں کو سکول بھیجنے کا پابندبناکر مار نہیں پیار کے ماٹو پر عمل پیراکر کے اعلیٰ تعلیم دلوانے کیلئے کوشاں ہے دوسری طرف ظالم ٹیچر بچوں پر تشدد کر کے سکول کے بچوں کو گھر بیٹھنے پر مجبور کر رہا ہے متاثرہ غلام شبیر نے ای ڈی او ایجوکیشن ‘کمشنر ڈیرہ اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے