Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

تھانہ ریتڑہ میں امن و امان کے حوالے سے امن کمیٹی اور انجمن تاجران کا اجلاس

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے) تھانہ ریتڑہ میں امن و امان کے حوالے سے امن کمیٹی اور انجمن تاجران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ سید اصغر حسین بخاری نے کی ۔جبکہ چیئرمین یوسی ٹبی قیصرانی محمد انور خان ملکانی، چیئرمین یوسی مورجھنگی سردار عبدالحفیظ میرانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔دیگر شرکا ء میں نانا محمد عارف ملکانی، سردار محمد اقبال ملکانی، سید اکبرانجم، مختیار حسین ملکانی، زاہد امام قیصر، صوبہ خان لاشاری، منیراحمد لاشاری، علی خان بھٹی، سردار غلام مصطفی قیصرانی، کلیم اللہ قیصرانی، جاوید قلیلہ، حافظ محمد نواز جروار، عبدالحمید میرانی، گلاب دین پتافی،صاحب جان پتافی، حافظ وحید رند، عزیز احمد کمہار، زبیراحمد قیصرانی، حاجی امان اللہ ملانہ ودیگر شامل تھے۔اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ سید اصغر حسین بخاری نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس کیلئے امن و امان قائم رکھنا ممکن نہیں ہوتا۔آپ سب بہت ذمہ دار افراد ہیں اس لئے ہمیں آپ کا تعاون درکار ہے۔اڈا ریتڑہ پر دو چوکیدار کام کررہے ہیں جو ناکافی ہیں جن دکانداروں نے ابھی تک چوکیدار کا انتظام نہیں کیا وہ تاجر حضرات چوکیدار کا بندوبست کریں۔کسی اجنبی اور مشکوک شخص کی بروقت پولیس کو اطلاع کریں۔مشکوک بیگ یا اشیاء کو خود کھولنے یا اٹھانے کی بجائے پولیس کو اطلاع کریں کیونکہ آپ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ہمیں یقین ہے کہ آپ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے