Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بریکنگ نیوز: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے قافلے کے قریب خودکش حملہ ،10افراد شہید ،عبدالغفور حیدری سمیت35زخمی


کوئٹہ: مستونگ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جب کہ ڈپٹی چیرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مستونگ میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب ڈپٹی چیرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری ایک مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ اس کی زد میں آنے والی کئی گاڑیاں تباہ اور اس میں سوار متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال مستونگ منتقل کیا گیا ہے، اسپتال عملے اور پولیس نے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، زخمیوں میں مولانا عبدالغفور حیدری بھی شامل ہیں تاہم انہیں معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے کے قریب خودکش حملہ کیا گیا جس کےبعد پولیس نےمولانا کے ڈرائیور سمیت 10افراد کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سمیت 35افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔دھماکا انتہائی زور دار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ اس وقت کیا گیا جب جے یو آئی کا قافلہ مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں علاقے سے گز ر رہا تھا جس سے ان کی گاڑی بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ قافلے میں موجود دیگر گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔خودکش حملے کے نتیجے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم حملے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق مولانا غفور حیدری ایک جلسے سے خطاب کررہے تھے اور جیسے ہی خطاب ختم کرکے روانہ ہوئے تو دھماکا ہوگیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے