Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بلقیس بانو کیس میں 11مجرمان کی سزائیں برقرار

گجرات میں بلقیس بانو سے اجتماعی زیادتی، خاندان کے 14افراد کو قتل کر دیا گیا تھا ممبئی (آئی این پی) بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے بدنام زمانہ بلقیس بانو کیس میں بمبئی ہائی کورٹ نے عمر قید کی سزا کے خلاف 11 مجرمان کی اپیل مسترد کردی، تاہم عدالت نے ان میں سے 3 افراد کو سزائے موت دینے کیلئے متعلقہ سرکاری محکمے کی درخواست بھی مسترد کر دی ، ان تینوں مجرموں پر زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہوچکا تھا، یاد رہے کہ یہ دلخراش واقعہ 3 مارچ 2002 کو گجرات میں پیش آیا تھا، مجرموں نے بلقیس بانو کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا تھا اور ان کے خاندان کے 14 افراد کو قتل کردیا گیا تھا، اس کیس میں ذیلی عدالت نے 11 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، عدالت نے ان 5 پولیس اہلکاروں کو بھی مجرم قرار دیا جن پر ملزمان کے ساتھ ساز باز کر کے ثبوت ختم کرنے کا الزام عائد ہے ، واضح رہے کہ یہ مقدمہ سپریم کورٹ کے حکم پر گجرات سے ممبئی منتقل کر دیا گیا تھا ۔ استغاثہ نے فرد جرم میں کہا تھا کہ اجتماعی زیادتی کے وقت بلقیس بانو حاملہ تھیں اور انہوں نے بعد میں حملہ آوروں کی شناخت بھی کی تھی، یاد رہے کہ ممبئی کی ایک ماتحت عدالت نے اس مقدمے میں 2008 کے دوران 12 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، سزا یافتہ مجرموں میں سے ایک کی موت ہو چکی ہے ، گجرات کے مذہبی فسادات میں ایک ہزار سے زیادہ شہری ہلاک ہو گئے تھے جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی، اس وقت وزیر اعظم نریندر مودی ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے