Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،ڈاکو دس لاکھ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب، 2 افراد زخمی

ڈیرہ غازی خان: سنگم چوک پل ڈاٹ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،ڈاکو دس لاکھ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب۔بینک سے رقم نکلواکر جانے والے دو افراد کو تین موٹرسائیکل سواروں نے دن دیہاڑے لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق چوٹی ٹیکسٹائل ملز کے ملازم کیشیئر خالد محمود اور ڈرائیور حفیظ اللہ میزان بینک سے دس لاکھ روپے نکلوا کر چوٹی ملز کی طرف جارہے تھے کہ تھانہ گدائی کی حدود میں واقع سنگم چوک پل ڈاٹ پر کیری ڈبہ کو دومسلح افراد نے روک لیاجبکہ ایک ان کا ساتھی موٹر سائیکل پر سوارتھا۔دو ڈاکووں نے کیری ڈبہ میں سوار دو افراد سے گن پوائنٹ پر رقم چھیننے کی کوشش کی اور مذاحمت پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے کیشیئر خالد محمودا ور ڈرائیورسے رقم چھین لی اورموٹرسائیکل پربیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔زخمی افراد کو ٹراما سینٹر میں منتقل کردیا گیا۔ اورویڈیو میںپولیس زخمی افراد سے حالات پوچھ رہے ہیں ۔شہریوں کے مطابق پل ڈاٹ جیسی مصروف جگہ پر دن کے وقت اس طرح کی ڈکیتی کی واردات امن وامان کی انتہائی ناقص صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے ۔ڈیرہ غازی خان پولیس کو امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ شہریوں کی جان ومال محفوظ رہ سکے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے