Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پاک آرمی کی گاڑی ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، 8 فوجی جوان زخمی

ریتڑہ(سپیشل رپورٹر) منڈی  جت والا کے نزدیک پاک  آرمی کی گاڑی ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی،حادثے میں آٹھ فوجی جوان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122نے فوری طور پر تونسہ ہسپتال منتقل کیا۔
تفصیل کے مطابق پاک آرمی کے جوان ایک گاڑی  پر سوار ہو کر ٹبی قیصرانی میں اپنے ایک اہلکار محمد انورگورمانی جو گذشتہ روز کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے آرہے تھے کہ جت والہ منڈی کے نزدیک ٹائر پھٹنے سے گاڑی بے قابو ہو گئی اور انڈس ہائی وے سے اتر کر قلابازیاں کھاتی ہوئی نیچے جا گری۔جس کے باعث 8 فوجی جوان زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں چار شدید زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں آرمی ہیلی کاپٹر کے زریعے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں محمدبلال،غلام بخش،تنویراحمد، سعید خان، ثنااللہ، غلام یسٰین شامل ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے