ڈیرہ غازی خان :شب برات پر سیکورٹی ہائی الرٹ ۔مساجد امام بارگاہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گئی ۔ان خیالات کا اظہارڈی پی او ڈیرہ غازیخان سجاد حسین گجرنے 7نیوز کے بیوروچیف محمد اسماعیل سیال سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شب برات پر سیکورٹی ہائی الرٹ ہوگی۔مساجد امام بارگاہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ دوسو پولیس اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہونگے ۔شب برات کے موقع پر 36مذہبی پروگرام پر پولیس کی بھاری نفری سیکورٹی کے انتظامات سنبھالے گی ۔پٹاخے بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔




0 تبصرے