Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مولانا عبدالغفور حیدری پر حملہ ملک میں بدامنی و انارکی پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے۔ جے یو آئی تونسہ

ریتڑہ(نامہ نگار) ڈپٹی چیئرمین سینٹ و جنرل سیکریٹری جے یو آئی پاکستان مولانا عبدالغفور حیدری پر حملہ ملک میں بدامنی و انارکی پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے۔وزیرداخلہ بلوچستان کو کردار ادا کرتے ہوئے اس واقعہ کے اصل محرکات کو تلاش کرکے قوم کو آگاہ کرے اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ ملک وملت کے دشمنوں کے خطرناک عزائم کو ناکام بنا کر ملک کو بد امنی سے بچایا جائے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام تحصیل تونسہ کے امیر مولانا محمد رمضان اور مولانا غلام مصطفیٰ اشعری اور دیگر رہنماؤں مفتی غلام مصطفی میرانی، مولانا عبدالمجید، قاری محمد اسلم ، مولانا حق نواز بلوچ، قاری محمد قاسم لغاری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام قوتوں کو جمعیت علما اسلام کے قائدین کی اسلام پسند پالیسیاں ذرہ بھر بھی برداشت نہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسلام کے چاہنے والوں کو ختم کیا جائے۔مگر یہ ان کی خام خیالی ہے اسلام کے چاہنے والے قیامت تک زندہ و موجود رہیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے