Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

لیاقت پور کے علاقہ فیروزہ میں آوارہ کتوں کے حملےمیں پانچویں جماعت کا طالب علم جاں بحق

خان پور : لیاقت پور کے علاقہ فیروزہ میں آوارہ کتوں کے حملےمیں پانچویں جماعت کا طالب علم جاں بحق 
 تفصیل کے مطابق 10 سالہ محمد حسین 3 بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا۔جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی  گیا۔ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔
جبکہ 3 بچوں نے بھاگ کر جان بچا ئی۔محمد حسین کے والد نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ  2 بچے اس سے پہلے بھی کتوں کے حملے میں جاں بحق  ہو چکے ہیں اہل علاقہ نے انتظامیہ کو بار بار مطلع کیا مگر کسی نے نوٹس نہیں لیا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا لخت جگر بھی ان کا نشانہ بن گیا ۔ انہوں نے ارباب اختیار سے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے