جہلم:عبدالغفارخان قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ضلع جہلم سے چوری ہونے کے بعد برآمد ہونے والی گاڑیوں کے مالکان میں چابیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائن کے علاوہ تفتیشی افسران اور میڈیا نمائیندگان بھی موجود تھے۔ڈی پی او عبدالغفار خان قیصرانی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عوام کو یہ پیغام دیا کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں تھانہ کی سطح پر شنوائی نہ ہو تو افسران بالا کے دفاتر کے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں، اور عوام کو بھی چاہئے احتیاط کے ساتھ ساتھ پولیس سے تعاون بھی کریں تاکہ پولیس عوام کی بہتر طریقے سے خدمت کر سکے اور عوام اور پولیس میں مزید بہتر تعلقات پیداہوں۔




0 تبصرے