Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کوٹ قیصرانی تا یونین کونسل لکھانی تک دیہی روڈ پروگرام کے تحت روڈ کی تعمیر کا کام رواں سال شروع کر دیا جائے گا .سردار ممتاز احمد بھٹو


وہوا (نامہ نگار ) کوٹ قیصرانی دانش سکول کو مضافاتی علاقوں کے طلباء کی سہولت کے لیے کوٹ قیصرانی تا یونین کونسل لکھانی تک دیہی روڈ پروگرام کے تحت روڈ کی تعمیر کا کام رواں سال شروع کر دیا جائے گا 
اس بات کا اظہار ایم پی اے حلقہ پی 240سردار ممتاز احمد بھٹو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب دیہی علاقوں کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ان کا کہنا تھا کہ سب تحصیل وہوا کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے علاقہ بھر میں دیہی روڈ پرگرام کے تحت سڑکوں کی تعمیر کا سلسلہ جلد شروع کر دیا جائے اور بعض مقامات پر روڈ کی تعمیر کا کا م شروع بھی کردیا گیاہے ان کا کہنا تھا کہ سب تحصیل وہوا کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کے لیے کوٹ قیصرانی تا یونین کونسل لکھانی روڈ کی تعمیر کا کام اسی سال شروع کر دیا جائے گا جو کہ براستہ لیتڑا وہوا کوتانی سے ہوتا ہوا یونین کونسل لکھانی کے عوام مستفید ہوں گے اس کے علاوہ دانش سکول کی تعمیر کے بعد علاقہ بھر کے طلباء مستفید ہو سکیں گے اس موقع پر چئیرمین یونین کونسل کوتانی سردار ضیاء الرحمن کھیتران ،غلام عباس قیصرانی ،ربنواز دستی ،عبدالقدوس دامانی،ملک حاجی جاوید ،شیر ز مان بابر و دیگر موجود تھے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے