ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)انڈس ہائی وے تا بستی ببی باقر والہ پختہ سڑک کی تعمیر کا کام چارکروڑ باسٹھ لاکھ روپے کی گرانٹ سے جاری ۔دستی بیلٹ میں نالی سولنگ کے منصوبے پر مزید دو کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ڈویژنل کوآرڈینیٹر مسلم لیگ(ن) سردار میربادشاہ قیصرانی نے ایم پی اے سردار ممتاز احمد بھٹو خان قیصرانی کے ہمراہ گزشتہ روز انڈس ہائی وے تا بستی ببی باقر والہ پختہ سڑک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار میربادشاہ قیصرانی نے کہا کہ حلقہ پی پی 240 میں پچیس کروڑ کی لاگت سے پختہ سڑکوں کی تعمیر اور نالی سولنگ اور واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کا کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فنڈز کا رخ جنوبی پنجاب کی جانب موڑ دیا ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ میں تحصیل تونسہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے صوبائی حکومت نے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔اس موقع پر وائس چیئرمین یوسی ببی محسن خان دستی، بشیراحمد قیصرانی،کونسلرز جاوید اقبال دستی،لعل خان ، امتیاز احمد، سجاد احمد، سابق کونسلرخدا بخش،قمر خواجہ، عرفان خان دستی، میر مرتضیٰ دستی، اعظم خان پٹھان و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔




0 تبصرے