Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

گھر میں آتشزدگی، تمام سامان جل کر راکھ، قرآن شریف اور جائے نماز محفوظ


ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)نواحی بستی کلروالہ میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں آتشزدگی، گھر کا تمام سامان جل کر خاکستر، مگر اللہ کی قدرت کا کمال دیکھئے کہ قرآن شریف اور جائے نماز محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل جھوک بودو کی بستی کلروالہ کے رہائشی شاہ نوازلغاری کے گھر کو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔آگ اتنی تیزی سے پھیلی کی اہلخانہ اپنا قیمتی سامان بھی نہ بچا پائے۔فرج، ٹی وی اور دیگر سامان آن کی آن میں جل کر خاکستر ہوگیا۔کچے مکان کی چھت بھی گر گئی۔مگر کمال قدرت ہے کہ گھر میں موجود قرآن شریف اور جائے نماز محفوظ رہے۔یونین کونسل جھوک بودو کے یوتھ کونسلر شہزاد لغاری نے نوائے وقت کو بتایا کہ شاہ نواز لغاری غریب مزدور ہے اور پلیداری کا کام کرتا ہے اس نے مزدوری کرکے پیسہ پیسہ جوڑ کر گذشتہ دنوں فرج خریدا تھا۔اس کے گھر کا تمام سامان جل گیا ہے عوامی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ان کی امداد کا اعلان کریں تاکہ مذکورہ خاندان اپنے پاؤں پر پھر سے کھڑا ہوسکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے