Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پروگرام خبرناک کی ہوسٹ عائشہ جہانزیب اچانک کیوں غائب ہوگئیں؟ وجہ سامنے آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام خبرناک کو ان دنوں معروف صحافی و اینکر پرسن جگنو محسن ہوسٹ کر رہی ہیں ، لوگ متجسس ہیں کہ پروگرام کی سابقہ ہوسٹ عائشہ جہانزیب اچانک ہی پروگرام کیوں چھوڑ کر چلی گئیں تاہم اب اس کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔
عائشہ جہانزیب نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک لائیو ویڈیو کے دوران بتایا کہ انہیں جیو نیوز کی انتظامیہ کی جانب سے جبری رخصت پر بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جگنو محسن کو ایک مہینے کیلئے تجرباتی طور پر شو کی میزبانی دی گئی ہے جبکہ مجھے رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔ جب میری ایک مہینے کی چھٹیاں ختم ہوں گی تو ہی پتا چلے گا کہ شو کی میزبانی کا کیا بنتا ہے۔
انہوں نے اپنے مستقبل کے پلانز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا، وہ اداکاری کے شعبے میں بھی آ سکتی ہیں اور ہو سکتا ہے کہ کسی اور ٹی وی چینل پر نئے شو کے ساتھ جلوہ گر ہو جائیں ۔ 
عائشہ جہانزیب نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کو پروگرام سے ہٹانے کا فیصلہ مینجمنٹ کی جانب سے کیا گیا ہے، تاہم اگر مداح جیو ٹی وی کی انتظامیہ کو اپنا فیڈ بیک دیتے رہیں تو ہو سکتا ہے کہ وہ خبرناک کی میزبانی پر واپس آجائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے