Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اوباش نے 6 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا

ریتڑہ(نامہ نگار)آسمان گرا نہ زمین پھٹی، اوباش نے ماہ صیام کا تقدس بھی تارتارکردیا۔ بستی ہیڈ صوبھہ کے رہائشی اوباش نے اپنی ہی بستی کے معصوم پھول کو بدفعلی کا نشانہ بناڈالا۔تفصیلات کے مطابق ریتڑہ تھانہ کی حدود میں واقع بستی ہیڈ صوبھہ کے رہائشی اوباش اعجاز احمد ولد وزیراحمد قوم قیصرانی نے اپنی ہی بستی کے معصوم بچے چھ سالہ محمدمدثرولد محمد ہاشم کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈلا۔بچے کی حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔بچے کو اس کا والد تھانہ ریتڑہ لے آیا جس پر پولیس تھانہ ریتڑہ نے رپورٹ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔بچے کے والد نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز نے میرے بچے کے ساتھ زیادتی کی ہے میری ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ اسے سخت سے سخت سزادی جائے تاکہ کسی بھی شخص کا بچہ اس کے کالے کارناموں کی بھینٹ نہ چڑھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے