Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

نشتراسپتال میں ڈائلیسز مشینیں خراب، مریض پریشان حال

ملتان: پاکستانی صوبہ پنجاب کے بڑے طبی مراکز میں سے ایک نشتر اسپتال میں بیک وقت دس ڈائلیسز مشینوں کی خرابی کے باعث مریض نجی اداروں سے رجوع کرنے پر مجبور ہوگئے۔
اسپتال ذرائع نے صورتحال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائلیسز مشینوں کا معاملہ حکومت پنجاب کے دعووں کے برعکس اور افسوسناک ہے۔
ہم نیوز کے مطابق نشتر اسپتال کا ڈائیلسز مشینوں کی مرمت کرنے والی فرم سے معاہدہ ختم ہوگیا ہے جس کی نا تو تجدید کی گئی نا ہی متبادل انتظام کیا گیا ہے۔
ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے نشتر اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خراب ڈائیلسز مشینوں کی مرمت کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سرکاری اسپتالوں میں ڈائلسزمشینیں کم ہونے کے خلاف 22 فروری کو پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے تحریک التوا بھی جمع کروائی تھی۔
تحریک التواء میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسپتالوں میں سوا کروڑ کی آبادی کے لیے صرف 206 ڈائلیسز مشینیں موجود ہیں۔ اسپتالوں میں موجود مشینوں میں سے 39 عرصہ دراز سے خراب ہیں جس کے باعث مریض پرائیویٹ اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے