مظفرگڑھ ميں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بڑے بھائی کو مخالفين نے فائرنگ کرکے قتل کرديا۔
زمين کے تنازع پر جرگہ جاری تھا اس دوران دوسرے فريق نے فائرنگ کردی جس کے باعث جمشید دستی کے بڑے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جمشید دستی کے بڑے بھائی کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر باقائدہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے ڈی پی او مظفر گڑھ نے آئی جی پولیس کو فوری کارروائی اور ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
0 تبصرے