لاہور کی فیکٹری میں 2 لڑکیو ں کے ساتھ مبینہ زیادتی، مالک گرفتار، گرفتار ملزم کے
اہم انکشافات
لاہور میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کا سلسلہ تاحال تھم نہ سکا
اور زیادتی کا ایک کے بعد ایک واقعہ سامنے آ رہا ہے۔تازہ ترین واقعہ لاہور کے
علاقے گجر پورہ میں پیش آیا جہاں 2 لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق 3ملزمان نے لڑکیوں کو شاہدرہ سے
اغوا کیا اور گجرپورہ لائے جہاں انہوں نے کرول کھاٹی میں واقع فیکٹری میں لے جا کر
دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس
ذرائع کے مطابق زیادتی کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاہم فیکٹری کے
مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لاہور
میں زیادتی کے ایک کے بعد ایک واقعے نے پنجاب پولیس کی کارکردگی
پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
گجرپورہ میں دو لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملے میں گرفتار
فیکٹری مالک نے اہم انکشافات کیے ہیں۔
گجر پورہ واقعے میں گرفتار فیکٹری مالک ندیم کا
پولیس کو دیا گیا بیان سامنے آ گیا ہے۔
ملزم ندیم نے پولیس کو بتایا کہ میرے کزن عرفان
کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر جشن منانے کا منصوبہ بنایا تھا، پارٹی کے لیے عرفان نے
دیگر 5 دوستوں کو بھی فیکٹری بلایا تھا۔ گرفتار فیکٹری مالک کے مطابق پارٹی کے لیے
دونوں لڑکیوں کو شاہدرہ سے لایا گیا تھا، دونوں لڑکیوں کو ڈانس کے لیے 15 ہزار
روپے میں بک کیا گیا تھا۔
دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ لڑکیوں کو رات 2
بجے واپس چھوڑنا تھا لیکن صبح 7 بجے گھر پہنچایا، پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا
تو لڑکیوں نے زیادتی کا الزام لگا دیا۔ خیال رہے
کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گجر پورہ کی ایک فیکٹری میں دو لڑکیوں کے ساتھ مبینہ
زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے فیکٹری مالک ندیم کو حراست میں
لیکر تفتیش شروع کر دی تھی۔




0 تبصرے