مظفرگڑھ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نا اہلی مسافر اور شہری مضر صحت دودھ پینے سے مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے محکمہ فوڈ کو بارہا نشاندہی کروائی گئی مگر نذر بلوچ اور دیگر دودھ کی بوتلیں بیچنے والے دودھ کے نام پر زہر فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نذر بلوچ اور دیگر دودھ بیچنے والوں کے پاس پنجاب فوڈ اتھارٹی والوں کو کارروائی سے روکنے کیلئے قیمتی گیدڑ سنگھی موجود ہے کہ جس کی وجہ سے فوڈ اتھارٹی والے انہیں چیک نہیں کرتے۔ اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ دودھ کے نام پر زہر فروخت کرنے والوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور شہریوں کو زہر آلود دودھ پینے سے بچایا جائے




0 تبصرے