مغویہ 5 سالہ بچی
دعا کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا گیا
مظفرگڑھ: تھانہ
سول لائنز کے علاقے سے مبینہ مغویہ 5 سالہ
بچی دعا کو تلاش کر لیا گیا،
پولیس نے 3 روز
شدید محنت سے بچی کو اس کے والدین سے ملوا دیا، ترجمان پولیس
18 ستمبر کو دعا کے اغوا کے
مقدمہ تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں درج کیا گیا تھا، ترجمان پولیس
ڈی ایس پی محمد
بخت نصر خان کی قیادت میں پولیس نے 3 دن شب و روز بچی کو تلاش کیا،ترجمان پولیس
پولیس نے 1122 کی
مدد سے چلتی نہر میں بھی بچی کو تلاش کیا،ترجمان پولیس
ڈی ایس پی نے ایس
ایچ او اور پولیس ٹیم کے ہمراہ جھاڑیوں کے جنگلوں میں خود جا کر بچی کو تلاش کیا،ترجمان
پولیس
آس پاس کی مساجد
میں بچی کی گمشدگی کے اعلانات کروائے گئے، ترجمان پولیس
سوشل میڈیا پر بھی
بچی کی تلاش کیلئے خصوصی کمپئین چلائی گئی، ترجمان پولیس
ڈی پی او محمد حسن
اقبال نے بچی کی گمشدگی کے روز ایس ایچ او کی چھٹی کینسل کر کے بچی کو تلاش کرنے کا
ٹارگٹ دیا تھا،ترجمان پولیس
ڈی پی او نے ایس
ڈی پی او محمد بخت نصر، ایس ایچ او عالم شیر، سب انسپکٹر عبدالروف، سیکیورٹی کنسٹیبل
محمد عمران و دیگر کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے، ترجمان پولیس





0 تبصرے