افغانستان: قندھار میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، 16 افراد ہلاک
افغان حکام کے مطابق ملک کے جنوبی شہر قندھار کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا ہے۔ طبی عملے کے مطابق دھماکے میں 16 افراد ہلاک جبکہ کم سے کم 32 زخمی ہوئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دھماکہ شہر کے وسطی علاقے میں نماز جمعہ کے سب سے بڑے اجمتاع کے دوران ہوا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق طالبان کے ایک ترجمان قاری سعید خوستی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’حکام دھماکے کی تفصیلات اکٹھی کررہے ہیں۔‘
واضح رہے کہ گذشتہ جمعے کو شمالی افغانستان کے شہر قندوز کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مقامی رہائشیوں نے بتایا تھا کہ وہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کر رہے تھے کہ اس دوران زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی۔
یاد رہے کہ قندوز بم ددماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔
0 تبصرے