Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان اپوزيشن کا ساتھ دینے کو تیار

بلوچستان عوامی پارٹی   کے ارکان اپوزيشن کا ساتھ دینے کو تیار

 

بلوچستان عوامی پارٹی   کے ارکان اپوزيشن کا ساتھ دینے کو تیار

 

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی اکثریت اپوزيشن کا ساتھ دینے کو تیار ہوگئی ہے۔

                                                                         

پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق ق لیگ اور ایم کیو ایم کے اپوزیشن کا ساتھ دینے کےباقاعدہ اعلان کے ساتھ ہی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد بھی آجائے گی۔

 

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جے یو آئی، بی این پی مینگل، اے این پی اور یار محمد رند مل کر حکومت بنائیں گے۔

 

بی اے پی کے اراکینِ بلوچستان اسمبلی کی بڑی تعداد پی ڈی ایم کو ساتھ دینے کا یقین دلا چکی ہے۔

 

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر پارٹی میں مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ڈنکے کی چوٹ پر عمران خان کے ساتھ ہے جس پر شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ ان کی جماعت اپنا فیصلہ خود کرے گی، شیخ رشید نہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے