Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مسلم لیگ ن تونسہ کا اجلاس، لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

مسلم لیگ ن  تونسہ کا اجلاس، لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

مسلم لیگ ن  تونسہ کا اجلاس، لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

 

ریتڑہ(نمائندہ تعمیر نیوز ) پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے حوالے سے   مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس  تونسہ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت سردار میربادشاہ قیصرانی نے کی جبکہ میر مرزا خان تالپور مہمان خصوصی تھے۔


 جس میں ضلعی صدر مسلم لیگ ن میر مرزا خان تالپور، سابق ایم پی اے سردار میر بادشاہ خان قیصرانی، صدر پی پی 285 حاجی عبد اللطیف قیصرانی، صدر پی پی 286 محمد اسلم خان بزدار، ضلعی نائب صدر سردار عبد الحفیظ میرانی، نانا عارف خان ملکانی،  سردار ناصر سلطان،  سابق چیئرمین سعید احمد خان گاڈی،  سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی تونسہ سید محمد رمضان شاہ،  سردار ذیشان خان تنگوانی،  سردار ایاز احمد بزدار،   غلام سرور ایڈوکیٹ،  سردار حسنین ظفر کھیتران، غلام اصغر جسکانی،  سابق وائس چیئرمین غلام اصغر بلچانی،  سردار خاور نوشاب خان قیصرانی،  سردار شمس  قیصرانی، عبدالمجید لغاری،  منا شیر قیصرانی،  حامد خان لغاری،  اسلم خان بھورا، سردار اقبال خان ملکانی، محمد اشرف ملکانی،  رانا طارق اقبال، سابق کونسلر غلام شبیر قیصرانی،  محمد شریف قیصرانی، ندیم بزدار، سردار فیصل خان تنگوانی سمیت سینکڑوں کارکنوں اور رہنماؤں  نے شرکت کی۔


اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کے 26 مارچ کو صبح 7 بجے تونسہ سے قافلہ ڈیرہ غازی خان کے لیے روانہ ہوگا اور سردار میر بادشاہ قیصرانی کی قیادت میں تونسہ سے بڑا قافلہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں شرکت کے لئے اسلام آباد جائے گا۔


اس موقع پر اپنے خطاب میں سردار میر بادشاہ قیصرانی نے کہا کہ  جعلی اور نااہل کرپٹ مہنگائی زادہ حکومت کو گرانے کیلئےسردار اویس خان لغاری کے ہمراہ اور پی ڈی ایم قائدین کے حکم پر انشاء اللہ ڈیرہ غازی سے تاریخی قافلہ نکلے گا۔ جو حکومت گرنے تک اسلام آباد میں بیٹھے گا۔ ہم اپنی پارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہر مقام پر حاضر ہوں گے۔


میر مرزا تالپور نے اپنی گفتگو میں کہا  ڈی جی سے قافلہ سردار میر بادشاہ خان سردار اویس لغاری سردار جمال خان لغاری کی قیادت میں قافلہ پی ڈی ایم کے قائدین کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے گا نااہل اور غنڈہ گرد حکومت کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔


سنئیر مسلم لیگ کے عہدہ داروں نے اپنی گفتگو میں کہا ہم سردار میر بادشاہ خان قیصرانی کے حکم پر انشاء اللہ 26 تاریخ کو 7 بجے دن قیصرانی کاٹن فیکٹری میں جمع ہوا کر سردار میر بادشاہ خان قیصرانی کی قیادت میں نکلیں گے۔ تمام دوستوں سے ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں تمام دوست بھائی اپنے بچوں کے مستقبل اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے میاں محمد نواز شریف میاں محمد شہباز شریف محترمہ مریم نواز کے ساتھ کھڑے ہوں اور اس نااہل حکومت سے اللہ پاک پاکستان کی جان چھڑائے۔


 آخر میں اجلاس میں کارکنوں کی جانب سے   آیا آیا شیر آیا سردار میر بادشاہ خان قیصرانی زندہ باد مسلم لیگ ن زندہ باد کے نعروں سے ماحول گونج اٹھا۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے