Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بھارتی فلم ڈائریکٹر کا 17 سالہ بیٹا پانچویں منزل سے گِر کر ہلاک

بھارتی فلم ڈائریکٹر کا 17 سالہ بیٹا پانچویں منزل سے گِر کر ہلاک

 

بھارتی فلم ڈائریکٹر کا 17 سالہ بیٹا پانچویں منزل سے گِر کر ہلاک

 

بھارتی فلم ڈائریکٹر گریش ملک کا 17 سالہ بیٹا منان پانچویں منزل سے گِر کر ہلاک ہوگیا۔


بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ منان کی موت کے حوالے سے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ منان کی موت حادثاتی ہے یا پھر اس نے خودکشی کی ہے۔


رپورٹ میں کہا جارہا ہے کہ منان ہولی کھیلنے گیا تھا اور وہ دوپہر کے وقت گھر واپس آیا اور پھر 5 بجے اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔


 5ویں منزل سے گرنے کے بعد منان کو فوری طور پر کوکیلا بین امبانی اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔


تورباز میں گریش کے پارٹنر پونیت سنگھ نے پہلے اس خبر کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ کہنے کی حالت میں نہیں ہوں، کیونکہ جو ہوا اس سے میں شدید  صدمے کی حالت میں ہوں۔


خیال رہے کہ گریش ملک نے 2013 میں بالی ووڈ فلم  ’جل‘ کے ساتھ اپنی ہدایت کاری کی شروعات کی۔ وہ جل (2013)، تورباز(2020) اور من بمقابلہ خان (2021) کے لیے اپنی ہدایت کاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے