Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پنجاب بلدیاتی الیکشن،آزاد حیثیت میں حصہ لینے کیلئے گروپس کی رجسٹریشن کے لیے شیڈول جاری

پنجاب بلدیاتی الیکشن،آزاد حیثیت میں حصہ لینے کیلئے گروپس کی رجسٹریشن کے لیے شیڈول جاری

 

پنجاب بلدیاتی الیکشن،آزاد حیثیت میں حصہ لینے کیلئے گروپس کی رجسٹریشن کے لیے شیڈول جاری

 

الیکشن کمیشن نے  سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے بغیر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے ( آزاد حیثیت میں  حصہ لینے کے خواہشمند ) امیدواروں  کے گروپس رجسٹریشن سے  متعلق شیڈول جاری کردیا ہے۔


کل 12 مارچ کو  پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔


24 تا 28 مارچ تک گروپس کی جانب سے درخواستیں وصول کی جائیں گی اور یکم اپریل تک درخواستیں واپس لی جاسکیں گی۔


چار اپریل تک اعتراضات شدہ درخواستیں دوبارہ جمع کروائی جاسکیں گی۔


9 اپریل تک اعتراضات کے خلاف امیدوار گروپس اپیلیں فائل کرسکیں گے جبکہ 13 اپریل تک تمام اپیلیں و امور نمٹا دئیے جائیں گے 


یاد رہے کہ       الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے لیے 29 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا ہواہے ۔


پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں خانیوال، وہاڑی،ڈیرہ غازی  خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ اور بہاولپور میں انتخابات ہوں گے


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے