نیوزی لینڈ کےبہادر صحافی کی پاکستان میں کانپیں ٹانگ گئیں
تاریخی آسٹریلوی
سیریز کی کوریج کے لیے پاکستان آنے والے نیوزی لینڈ کے صحافی اینڈریو میکلین کی حسینی
پُل پر کانپیں ٹانگ گئیں۔
اینڈریو میکلین
ٹوئٹر پر اپنے دورہ پاکستان کے دوران انجوائے کرتے تصاویر و ویڈیوز شیئر کررہے ہیں،
جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کے لوگوں کو بھی خوب پسند کرنے لگے ہیں۔
حال ہی میں
اینڈریو نے بلاول بھٹو کے زبان پھسلنے کی وائرل ویڈیو بھی اپنے انداز میں بنا ڈالی۔
کیوی صحافی
کو دنیا کے خطرناک ترین پلوں میں شامل پاکستان کے حسینی پُل پر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے،
جس پر وہ اپنے مخصوص لہجے میں ڈر کے مارے کہتے دکھائی ہیں کہ کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
Guess what? ⚡@McleanOnCricket is having a #kanpaintaangraheehain moment on Hussaini Suspension bridge! 😂
— Destination Pakistan 🇵🇰 (@destinationpak) March 13, 2022
DM, WhatsApp or call us at +92 349 4096697 now to inquire and book our upcoming trips across Pakistan 🚀#Pakistan #Travel pic.twitter.com/W3Wfi9HlSN
خیال رہے کہ
گزشتہ دنوں عوامی مارچ کے دوران بلاول بھٹو جیالوں سے خطاب کے دوران ٹانگیں کو ’کانپیں‘
اور ’کانپ‘ کو ’ٹانگ‘ کہہ گئے تھے۔
بلاول بھٹو عوامی مارچ کے شرکاء کا جوش بڑھانے کے لیے خطاب
کے دوران چیئرمین پی پی نے کہا تھا کہ ’آپ کا جوش وجذبہ اسلام آباد کو ہلا رہا ہے
اور اسلام آباد کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔‘
بلاول بھٹو کا یہ بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔ اور اس کے اثرات ابھی تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر آ رہے ہیں۔



0 تبصرے